مصر اور قطر کی طرف سے آنے والے جدہ سربراہی اجلاس کا ہوا خیر مقدم

السیسی اور شیخ تمیم کی قاہرہ میں ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے (مصری ایوان صدر)
السیسی اور شیخ تمیم کی قاہرہ میں ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے (مصری ایوان صدر)
TT

مصر اور قطر نے خلیج تعاون کونسل، مصر، اردن، عراق اور امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان جدہ میں ہونے والے آئندہ سربراہی اجلاس کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کل قاہرہ میں اپنی بات چیت کے اختتام پر امن عمل کی بحالی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے آپس میں اتفاق کیا ہے۔  

السیسی نے وفاقی صدارتی محل میں شیخ تمیم کا استقبال کیا اور مصری صدارتی بیان کے مطابق مصری صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ دورہ مصر اور قطر کے تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کی عکاسی کرنے والا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آنے والے دور میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے راستے کو مضبوط کرنے والا ہے اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک اور عوام کے مفادات اور دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ باہمی ارادوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

بیان میں شیخ تمیم کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قطر کی خواہش ہے کہ آنے والے عرصے کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف میکانزم کو آگے بڑھایا جائے اور اس کے لئے مصر میں قطری سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے اور سرمایہ کاری کے دستیاب وسیع مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔(۔۔۔)

اتوار  27  ذی القعدہ  1443 ہجری  - 26    جون   2022ء شمارہ نمبر[15916]

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]