ایک شاپنگ سینٹر پر کی گئی بمباری میں بہت سے افراد جاں بحق اور مغرب نے یوکرین کی حمایت میں کیا اضافہ

ایک شاپنگ سینٹر پر کی گئی بمباری میں بہت سے افراد جاں بحق اور مغرب نے یوکرین کی حمایت میں کیا اضافہ
TT

ایک شاپنگ سینٹر پر کی گئی بمباری میں بہت سے افراد جاں بحق اور مغرب نے یوکرین کی حمایت میں کیا اضافہ

ایک شاپنگ سینٹر پر کی گئی بمباری میں بہت سے افراد جاں بحق اور مغرب نے یوکرین کی حمایت میں کیا اضافہ
پیر کے روز دو روسی میزائلوں نے وسطی یوکرین کے شہر کریمینچک میں ایک شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بہت سے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی حکام نے اطلاع دی ہے کہ روسی میزائل نے کم از کم دس افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فیس بک کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں جگہ جگہ آگ اور فائر انجن دکھائے گئے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ ایک ہزار سے زیادہ شہری شاپنگ سینٹر میں تھے اور ہلاکتوں کی تعداد کا تصور کرنا ناممکن ہے۔

یہ میزائل حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب "جی7" کے رہنما دوسرے دن بھی جنوبی جرمنی میں اپنی میٹنگ کر رہے ہیں جہاں انہوں نے جب تک ضروری ہے تب تک یوکرین کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے تسلسل کی توثیق کی ہے اور روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خوراک کے عالمی بحران میں اضافے سے بچنے کے لئے یوکرین سے اناج کی ترسیل کا اخراج کی اجازت دے اور سربراہی اجلاس کے ذرائع کے مطابق زیلنسکی نے گزشتہ روز گروپ کے رہنماؤں کو ایک ویڈیو خطاب کیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ روس کے ساتھ اب بات چیت کا وقت نہیں ہے لیکن انہوں نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سال کے اختتام سے پہلے جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کریں اور زیلنسکی نے گروپ کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو دفاعی میزائل سسٹم کی مدد کریں اور روس پر اضافی پابندیاں عائد کریں۔(۔۔۔)

منگل  29  ذی القعدہ  1443 ہجری  - 28    جون   2022ء شمارہ نمبر[15918]



ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]