یوکرین کی شکست روکنے اور تعمیر نو کے لیے مغربی عزم

شولز نے روس پر بات چیت کے لیے دباؤ جاری رکھنے اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔ (ا ب ا)
شولز نے روس پر بات چیت کے لیے دباؤ جاری رکھنے اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔ (ا ب ا)
TT

 گزشتہ روز "گروپ سیون(G7)" ممالک کے رہنماؤں نے جرمنی میں اپنے سربراہی اجلاس کے اختتام پر یوکرین کی شکست  کو روکنے اور اس کی تعمیر نوکے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا، جس کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران جرمن چانسلر اولاف شولز نے دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کی تعمیر نو کے امریکی منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نئے "مارشل پلان" کی طرح ہوگا۔
سربراہی اجلاس کے میزبان جرمن چانسلر نے کہا کہ جنگ کے جلد ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ "لیکن یوکرین کی حمایت کرنے والے تمام ممالک یہ کر سکتے ہیں کہ وہ روس پر مسلسل دباؤ ڈالیں تاکہ وہ اسے مذاکرات کی طرف لا سکیں،" اور یوکرین کی حمایت جاری رکھیں تاکہ امن مذاکرات ہونے کی صورت میں "روس اپنی شرائط عائد کرنے سے گریز کرے"۔
"گروپ سیون(G7)" نے روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے فیصلے کیے ہیں جس میں معینہ قیمت سے زیادہ میں فروخت ہونے والے روسی تیل کی منتقلی پر پابندی کا مطالعہ بھی شامل ہے۔(...)

بدھ - 30 ذی القعدہ 1443 ہجری  - 29 جون 2022ء شمارہ نمبر [15919]
 
سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز
TT

سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

کل بدھ کے روز نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے سرد جنگ کے بعد اپنی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز کیا۔ "فرانسیسی پریس ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی جنگی بحری جہاز بحر اوقیانوس کو عبور کر کے یورپ میں "اتحاد" کی سرزمین پر جانے کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

مغربی فوجی اتحاد نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 90,000 فوجی"لچکدار محافظ-24" (Stadfast Defender 24) مشقوں میں حصہ لیں گے جو یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے دوران "نیٹو" کی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے ہیں۔

یورپ میں "نیٹو" کے سپریم کمانڈر جنرل کرسٹوفر کیولی نے کہا کہ، "(اتحاد) شمالی امریکہ سے افواج کو (اٹلانٹک) کے پار منتقل کر کے یورپی اور (اٹلانٹک) خطے کو مضبوط کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "لچکدار محافظ-24" کی مشقیں "ہمارے اتحاد، طاقت، ایک دوسرے کی حفاظت، ہماری اقدار اور قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کا واضح مظاہرہ ہوں گی۔" (...)

جمعرات-13 رجب 1445ہجری، 25 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16494]