خادم حرمین نے حجاج کرام کی بھرپور خدمت کرنے کی دی ہدایت

خادم حرمین شریفین کو کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (واس)
خادم حرمین شریفین کو کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (واس)
TT

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حج سیزن سے متعلق ریاست کے تمام شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ حج 1443 ہجری کے تنظیمی اور آپریشنل منصوبوں کے مطابق حجاج کرام کی بھرپور خدمت کی جائے اور یاد رہے کہ کورونا وبائی مرض کے بعد یہ سب سے بڑا حج ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ہر وہ کام کرنے پر زور دیا ہے جس سے عازمین حج کو ان کی عبادت کرنے میں سہولت، روحانیت اور سکون فراہم ہو۔

شاہ سلمان کی یہ ہدایات کل دوپہر (منگل) جدہ میں ان کی صدارت میں کونسل آف منسٹرز کے اجلاس کے دوران سامنے آئے ہیں جبکہ مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ اور مکہ المکرمہ ریجن کے امیر خالد الفیصل نے الشرق الاوسط کو دیے گئے بیانات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ان لوگوں کے سیاسی مقاصد ہیں جو حجاج کی خدمت کے سلسلہ میں سعودی کردار پر سوال اٹھاتے ہیں، جبکہ ان کو خود سعودی حکومت کے کردار اور کوششوں کے بارے میں یقین ہے اور اسی لئے ہم ان بدنیتی پر مبنی آوازوں پر توجہ نہیں دیتے ہیں اور ہم اپنے بلند مشن کو پورا کرنے میں مصروف ہیں اور وہ حاجیوں کی خدمت کرنا ہے۔

الفیصل کی یہ یقین دہانی اس وقت ہوئی جب وہ کل مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر اس سیزن کے لیے رحمان کے مہمانوں کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں میدان میں کھڑے تھے اور انہوں نے اس موقع پر منیٰ میں مرکزی حج کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی ہے۔(۔۔۔)

بدھ  30   ذی القعدہ  1443 ہجری  - 29    جون   2022ء شمارہ نمبر[15919]

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]