ایران اور امریکہ کے مذاکرات بے نتیجہ ہوئے اختتام پذیر

روس کے صدر ولادیمئر پوٹن اور ان کے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کو کل اشک آباد میں بحیرہ کیسپین سربراہی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
روس کے صدر ولادیمئر پوٹن اور ان کے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کو کل اشک آباد میں بحیرہ کیسپین سربراہی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

مذاکرات کے لئے یورپی رابطہ کار اینریک مورا نے دوحہ میں 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مورا نے زور دیا ہے کہ متعلقہ فریق جوہری معاہدے کو بحال کرنے، جوہری پھیلاؤ کو روکنے اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ تیزی کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب ایرانی میڈیا نے دوحہ میں منگل کو شروع ہونے والی بات چیت کی پیش رفت کے بارے میں مختلف مختلف باتیں پیش کی اور یہ مذاکرت یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کی ثالثی کے بعد ہوا ہے جنہوں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں تہران کا دورہ کیا اور گزشتہ مارچ سے جوہری مذاکرات کے ختم ہونے کے خدشہ کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات  01   ذی الحجہ  1443 ہجری  - 30    جون   2022ء شمارہ نمبر[15920]  

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]