سوڈانی شہر ابھر رہے ہیں...اور محل کے قریب ہجوم

سویلین حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے جلوسوں میں درجنوں ہلاک اور زخمی

کل سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں مظاہرین (رائٹرز)
کل سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں مظاہرین (رائٹرز)
TT

سوڈانی شہر ابھر رہے ہیں...اور محل کے قریب ہجوم

کل سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں مظاہرین (رائٹرز)
کل سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں مظاہرین (رائٹرز)

کل جمعرات کو سوڈان کے شہروں میں فوجی حکمرانی کے خلاف بڑے پیمانے پر جلوس دیکھنے میں آئے، جو دارالحکومت خرطوم میں صدارتی محل کے مضافات تک پہنچے اور 2019 کی بغاوت کے دوران 20 لاکھ کی تحریک کو یاد دلایا، جس نے پچھلے اکتوبر میں فوج کے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے سے پہلے عام شہریوں کو اقتدار میں شراکت دار کو لازم کر دیا تھا۔
خرطوم، ام درمان اور بحری شہروں کے علاوہ (وسطی شہر) دمدنی، (مشرقی شہر) پورٹ سوڈان، (مغربی شہر) الابیض اور نیالا میں سخت مظاہرے دیکھنے میں آئے جن کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں،  جس نے حد سے زیادہ تشدد کا استعمال کیا جس سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
جمہوریت کی حمایت کرنے والے ڈاکٹروں کی  سوڈانی مرکزی کمیٹی نے سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بچے سمیت چھ مظاہرین کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا جن میں سے کم از کم چارافراد کو" سینے میں "یا "سر میں" سیدھی گولی مار کر زخمی کیا گیا ہے۔(...)

جمعہ - 2 ذی الحجہ 1443ہجری - 01 جولائی 2022ء، شمارہ نمبر [15921]
 



ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]