سوڈان: محل کے قریب شدت پسندی اور مار دھاڑ کی لڑائیاں جاری ہیں

شہری حکمرانی کے مطالبے کے لئے جمعرات کو خرطوم میں ہونے والے مظاہروں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
شہری حکمرانی کے مطالبے کے لئے جمعرات کو خرطوم میں ہونے والے مظاہروں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں گزشتہ روز مسلسل دوسرے روز بھی مظاہروں کی گہما گہمی رہی ہے کیونکہ صدارتی محل کے اطراف میں جمعہ کی صبح ایک زبردست مظاہرے کا منظر دیکھنے میں آیا ہے تاہم علاقے میں موجود سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے ہیں اور دریں اثنا وسطی خرطوم کے علاقے الدیوم میں مظاہرین کے ایک اور گروپ نے اس اسپتال کے سامنے دھرنا دینا شروع کر دیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرے گروپوں نے بکھرے ہوئے مقامی مظاہروں کو بڑھانے اور مرکزی سڑکوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صدارتی محل کے آس پاس کا علاقہ نیم فوجی بیرکوں میں تبدیل ہو گیا ہے جہاں فوجیوں اور بکتر بند گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جبکہ محل کے قریب واقع "المک نمر" پل اور اس کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو ہر طرف سے بند کر دیا گیا ہے اور پرسو روز "30 جون" کے یادگاری جلوس میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گولی مار کر ہلاک ہونے والے ہلاک شدگان کی لاشوں کے جنازے کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے اور سوڈان کے ڈاکٹروں کی سینٹرل کمیٹی نے بتایا ہے کہ زخموں کی تاب نہ لا کر مظاہرہ کرنے والے ایک اور شخص کے مرنے سے ٹوٹل مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ اکتوبر میں فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مرنے والوں کی تعداد 112 ہو گئی ہے اور اس کے علاوہ 5,200 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ  03   ذی الحجہ  1443 ہجری  - 02    جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15922]  

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]