ایرانی جوہری مذاکرات کار نے خفیہ طور پر ماسکو کا دورہ کیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3738056/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%AC%D9%88%DB%81%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D8%B0%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%D9%86%DB%92-%D8%AE%D9%81%DB%8C%DB%81-%D8%B7%D9%88%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%D9%85%D8%A7%D8%B3%DA%A9%D9%88-%DA%A9%D8%A7-%D8%AF%D9%88%D8%B1%DB%81-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
ایرانی جوہری مذاکرات کار نے خفیہ طور پر ماسکو کا دورہ کیا ہے
علی باقری کنی (اے پی)
لندن:«الشرق الأوسط»
TT
لندن:«الشرق الأوسط»
TT
ایرانی جوہری مذاکرات کار نے خفیہ طور پر ماسکو کا دورہ کیا ہے
علی باقری کنی (اے پی)
تہران اور واشنگٹن کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد ایران کے چیف جوہری مذاکرات کار علی باقری کنی نے ماسکو کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے اور ماسکو کے دورے کی خبر ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے روسی مستقل مشن کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع ہوئی ہے لیکن ایرانی میڈیا نے اس کی کوریج نہیں کیا ہے۔
باقری کنی نے اپنے روسی ہم منصب نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کے ساتھ ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں ماسکو کے چیف مذاکرات کار میخائل الیانوف نے بھی شرکت کی ہے جنہوں نے اس ملاقات کو جوہری معاہدے اور ویانا مذاکرات کے امکانات کی موجودہ صورتحال کے بارے میں انتہائی پیشہ ورانہ تبادلہ خیال قرار دیا ہے۔(۔۔۔)
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیانhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4846456-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%8C%DA%A9%D8%AC%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔
فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"
سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔" (...)