کوپن ہیگن کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی

حادثے کے سلسلے میں ایک 22 سالہ ڈنمارک  شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کوپن ہیگن میں گولیوں کی آوازیں سن کر شہری مال سے باہر نکل رہے ہیں (ا.ف.ب)
کوپن ہیگن میں گولیوں کی آوازیں سن کر شہری مال سے باہر نکل رہے ہیں (ا.ف.ب)
TT

کوپن ہیگن کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی

کوپن ہیگن میں گولیوں کی آوازیں سن کر شہری مال سے باہر نکل رہے ہیں (ا.ف.ب)
کوپن ہیگن میں گولیوں کی آوازیں سن کر شہری مال سے باہر نکل رہے ہیں (ا.ف.ب)

ڈنمارک کی پولیس نے کہا ہے کہ کوپن ہیگن کے ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں اتوار کی سہ پہر فائرنگ کے دوران "متعدد" افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
اس واقعے کے سلسلے میں ایک 22 سالہ ڈنمارک شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے اس بات کو رد نہیں کیا کہ یہ حملہ دہشت گردانہ حملہ تھا۔
ڈنمارک کے دارالحکومت کی خاتون میئر صوفی اینڈرسن نے "ٹوئٹر" پر لکھا: "ہمیں ابھی تک زخمیوں یا مرنے والوں کی تعداد کا علم نہیں ہے لیکن معاملہ یہ بہت سنگین ہے۔"
فائرنگ کا واقعہ دوپہر کو شہر کے وسط اور دارالحکومت کے ہوائی اڈے کے درمیان واقع اما کے علاقے میں واقع "فیلڈز" شاپنگ سینٹر کے اندر پیش آیا۔ حملے کی جگہ ’رائل ایرینا‘ کنسرٹ ہال سے ملحق ہے جہاں برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز کا 20:00 بجے سے ایک کنسرٹ ہونا تھا۔
پولیس نے شام کو ٹویٹر پر لکھا، "فائرنگ کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہم ابھی تک اس کی شناخت کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کر سکتے۔"(...)

پیر- 5 ذی الحجہ 1443ہجری - 04 جولائی 2022ء، شمارہ نمبر [15924]
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]