رفسنجانی کی بیٹی پر حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام

فائزہ رفسنجانی 2016 میں (ا.ف.ب)
فائزہ رفسنجانی 2016 میں (ا.ف.ب)
TT

رفسنجانی کی بیٹی پر حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام

فائزہ رفسنجانی 2016 میں (ا.ف.ب)
فائزہ رفسنجانی 2016 میں (ا.ف.ب)

ایران کی ایک عدالت نے سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی پر حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اور سوشل میڈیا پر توہین مذہب کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے، جیسا کہ کل ایرانی عدلیہ نے اعلان کیا۔  جوڈیشل اتھارٹی کی ویب سائٹ "میزان" کے مطابق تہران کے پراسیکیوٹر علی صالحی نے کہا کہ "فرد جرم جاری کی گئی تھی اور حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ سرگرمیوں(...) اور توہین مذہب کے الزام میں عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔"
یہ الزامات اپریل میں ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ریڈیو مباحثے کے دوران سابق قانون ساز اور حقوق نسواں کی کارکن، 59 سالہ فائزہ رفسنجانی کے مبینہ تبصروں سے متعلق ہیں۔
مقامی میڈیا نے فائزہ رفسنجانی کے بیان کو نقل کیا کہ تہران کی جانب سے ایرانی "پاسداران انقلاب" کو امریکہ کی قائم کردہ "غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں" کی بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست "قومی مفادات کے لیے نقصان دہ" ہے۔(...)

پیر- 5 ذی الحجہ 1443ہجری - 04 جولائی 2022ء، شمارہ نمبر [15924]
 



مہسا امینی کی برسی کے موقع پر 600 سے زائد ایرانی خواتین گرفتار

ایک ایرانی خاتون تہران میں قرچک جیل کے خواتین والے حصے کے دروازے سے گزر رہی ہے (میزان)
ایک ایرانی خاتون تہران میں قرچک جیل کے خواتین والے حصے کے دروازے سے گزر رہی ہے (میزان)
TT

مہسا امینی کی برسی کے موقع پر 600 سے زائد ایرانی خواتین گرفتار

ایک ایرانی خاتون تہران میں قرچک جیل کے خواتین والے حصے کے دروازے سے گزر رہی ہے (میزان)
ایک ایرانی خاتون تہران میں قرچک جیل کے خواتین والے حصے کے دروازے سے گزر رہی ہے (میزان)

ایرانی مظاہروں میں زیرحراست افراد کے حالات کی پیروی کرنے والی ایک کمیٹی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہسا امینی کی ہلاکت کی پہلی برسی کے موقع پر تہران اور دیگر شہروں میں کم از کم 600 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے بتایا کہ حکام نے زیادہ تر خواتین قیدیوں کو مالی ضمانت پر رہا کیا، دریں اثنا اس جانب بھی اشارہ کیا کہ درجنوں خواتین کو ایرانی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

ایران سے باہر فارسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حکام نے 130 خواتین قیدیوں کو تفتیشی عمل کے مکمل ہونے اور ان کی مستقبل کا فیصلہ ہونے تک انہیں قرچک جیل کے عارضی سیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔

کمیٹی نے نشاندہی کی کہ ایرانی شہروں میں سیکورٹی سروسز کی جانب سے مظاہرین کو سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کے دوران 118 خواتین قیدیوں کی شناخت کی گئی۔

یاد رہے کہ 16 ستمبر 2022 کو ایرانی اخلاقی پولیس نے ناقص حجاب پہننے کے الزام میں 22 سالہ نوجوان ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کو گرفتار کیا تھا جو دوران حراست کوما میں جانے کے 3 دن بعد انتقال کر گئی تھی۔(...)

جمعہ-07 ربیع الاول 1445ہجری، 22 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16369]