3 عوامل سے دنیا کے غریبوں کو خطرہ ہے: گریفتھس "الشرق الاوسط" سے

3 عوامل سے دنیا کے غریبوں کو خطرہ ہے: گریفتھس "الشرق الاوسط" سے
TT

3 عوامل سے دنیا کے غریبوں کو خطرہ ہے: گریفتھس "الشرق الاوسط" سے

3 عوامل سے دنیا کے غریبوں کو خطرہ ہے: گریفتھس "الشرق الاوسط" سے

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے سیاسی پناہ کے حق کو شہریت سے نہ جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ 3 عوامل سے دنیا کے غریبوں کو خطرہ ہے: آب و ہوا، تنازعات اور رہن سہن کے اخراجات۔
گریفتھس نے اس بات پر زور دیا کہ رہن سہن کے اخراجات کا عالمی بحران "پہلے سے ہی مزید غربت، بھوک اور غذائی قلت کا باعث بن رہا ہے، جس سے جانوں کو خطرہ ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں فوری طور پر اس قسم کے سماجی تحفظ کے حل کو دیکھنے کی ضرورت ہے جو بہت سی حکومتوں نے وبائی امراض کے دوران لاگو کیے اور اس کے ساتھ ہی خطرے سے دوچار ممالک کے لیے قرضوں سے نجات اور بنیادی خدمات میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے جو لچکدار معاشروں کے لیے ضروری ہیں۔"

جمعہ - 9 ذی الحجہ 1443 ہجری - 08 جولائی 2022ء، شمارہ نمبر [15928]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]