سری لنکا کے صدر بدھ کو مستعفی ہو جائیں گے

سری لنکا کے صدر بدھ کو مستعفی ہو جائیں گے
TT

سری لنکا کے صدر بدھ کو مستعفی ہو جائیں گے

سری لنکا کے صدر بدھ کو مستعفی ہو جائیں گے
سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا ابی وردانہ نے اعلان کیا ہے کہ صدر گوتابایا راجا پاکسے جو ہفتے کے روز کولمبو میں اپنی سرکاری رہائش گاہ سے فرار ہو گئے تھے اگلے ہفتے مستعفی ہونے پر رضامند ہو گئے ہیں اور ابی وردانہ کے ایک ٹیلیویژن بیان میں اس بات کا ذکر ہے کہ وہ 13 جولائی کو اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

راجا پاکسے اپنی سرکاری رہائش گاہ سے کچھ دیر پہلے فرار ہو گئے جب غیرمعمولی معاشی بحران پر مشتعل مظاہرین نے صدارتی کمپلیکس اور صدر کے ملحقہ دفاتر پر دھاوا بول دیا اور سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھ، جو اپنے استعفیٰ کی صورت میں راجا پاکسے کی جگہ لیں گے انہوں نے فوری طور پر بحران کے فوری حل کی تلاش میں حکومت کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور یہ ساری بات فرانس پریس ایجنسی نے بتائی ہے۔(۔۔۔)

اتوار  11   ذی الحجہ  1443 ہجری  - 10    جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15930]  



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]