ترک ذرائع: ایران نے اسرائیلی قونصل اور ان کی اہلیہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے

ترکی کے اخبار صباح نے استنبول میں گرفتار ایرانی سیل کے ایک رکن کی تصویر شائع کی ہے
ترکی کے اخبار صباح نے استنبول میں گرفتار ایرانی سیل کے ایک رکن کی تصویر شائع کی ہے
TT

ترکی کے تحقیقاتی ذرائع نے ایک ایسے ایرانی سیل کے بارے میں نئی ​​تفصیلات کا انکشاف کیا ہے جس پر استنبول میں اسرائیلیوں کے قتل اور اغوا کی کارروائیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے ارکان کو موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم یائر لپیڈ کے دورے سے چند روز قبل گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا جو اس وقت اسرائیل کے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز تھے۔

ترک حکومت سے قریبی تعلق رکھنے والے اخبار "صباح" نے اتوار کی شام اپنی ویب سائٹ پر ان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 8 ایرانیوں پر مشتمل قاتل سیل کو انٹیلی جنس اور استنبول پولیس نے ڈی کوڈ کیا تھا اور اخبار نے استنبول میں اسرائیلیوں کے خلاف ایرانی سیل کی جانب سے قاتلانہ حملے کی کوششوں کے حوالے سے نئی تصاویر اور تفصیلات شائع کی ہے جن میں سابق اسرائیلی قونصل یوسف لیوی سفاری اور ان کی اہلیہ شامل ہیں جو وسطی استنبول کے علاقے بیوگلو کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے اور ان کو اغوا کرنے پھر انہیں پھانسی دینے اور ہوٹل میں موجود دیگر سیاحوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ترک سیکیورٹی کو حراست میں لیے گئے ایرانی سیل کے ارکان کے پاس سے 3 پستول ملے جو سائلنسر سے لیس تھے اور صباح نے اسلحے اور گولہ بارود کی تصویر بھی شائع کی ہے۔(۔۔۔)

منگل  13   ذی الحجہ  1443 ہجری   -  12 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15932]  

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]