اسرائیل بائیڈن کے ساتھ خطرات اور مواقع پر تبادلۂ خیال کرنے کو تیار ہے

بدھ کے دن امریکی صدر کے دورے کی تیاری میں بیت المقدس میں اسرائیلی صدر کی رہائش گاہ پر سرخ قالین کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بدھ کے دن امریکی صدر کے دورے کی تیاری میں بیت المقدس میں اسرائیلی صدر کی رہائش گاہ پر سرخ قالین کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

اسرائیل بدھ کے روز اپنے یہاں پہنچنے والے امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے کے دوران کئی فائلوں پر بات کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور وہ اس دورے کے آغاز پر مغربی کنارے اور پھر سعودی عرب جائیں گے اور تل ابیب کو امید ہے کہ اس سے اسے ایرانی اثر ورسوخ سے پیش آنے والے خطرات کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی، اور تعلقات کم معمول پر لانے سے متعلق مواقع کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اسرائیل نے بہت سی دوسری فائلوں میں ایران کو روکنے کی فائل کو سرفہرست رکھا ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم یائر لپیڈ نے کہا ہے کہ اس دورے میں ایران اور اس کے اثر ورسوخ پر توجہ دی جائے گی اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اسرائیل اپنے جوہری پروگرام کے خلاف سیاسی اور عملی طور پر کام کرنے کی مکمل آزادی برقرار رکھے گا۔

اسرائیل ایران کے ایٹمی اثر ورسوخ کو روکنے اور خطے میں اس کے ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ وسیع خطوط طے کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ ایرانی پاسداران انقلاب کو امریکی دہشت گردی کی فہرست میں رکھنے کا معاملہ بھی اٹھائے گا اور اس کی روشنی میں وہ اسرائیل کی مالی اور فوجی مدد اور دیگر سیکورٹی معاہدوں پر دستخط کرنے کے معاملہ کو بھی ایجنڈے میں لائے گا۔(۔۔۔)

منگل  13   ذی الحجہ  1443 ہجری   -  12 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15932]  

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]