کل بروز جمعرات وسطی یوکرین کے ایک شہر پر حملوں کے دوران کم از کم 20 افراد مارے گئے، جسے کیف نے "جنگی جرم" شمار کیا اور نتیجے کے طور پر اسے "خصوصی عدالت" میں سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔
حملوں میں ونیتسیا کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا جو لڑائی کے محاذوں کی فرنٹ لائنوں سے سینکڑوں کلومیٹر دور واقع ہے۔
یوکرین کی ہنگامی صورتحال سروس کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں درجنوں جلی ہوئی لاشیں اور ایک 10 منزلہ عمارت کو دھماکے اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ یوکرین کی فوج نے نشاندہی کی کہ "3 میزائلوں" نے شہر کے مرکز میں ایک کار پارکنگ اور تجارتی عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں دفاتر اور چھوٹی کمپنیاں تھیں۔ یوکرائنی فضائیہ کے ترجمان یوری اگنٹ نے وضاحت کی کہ آبدوزوں نے بحیرہ اسود سے یہ میزائل فائر کیے ہیں۔ (...)
جمعہ - 16 ذی الحجہ 1443ہجری - 15 جولائی 2022ء شمارہ نمبر [15935]