الصدر کے مخالفین وزیر اعظم نامزد کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں

الصدر کے مخالفین وزیر اعظم نامزد کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں
TT

الصدر کے مخالفین وزیر اعظم نامزد کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں

الصدر کے مخالفین وزیر اعظم نامزد کرنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں
پرسو روز مقتدیٰ الصدر کے مخالفین شیعہ "کوآرڈینیشن فریم ورک" میں حکومت بنانے کے لئے متحدہ نماز جمعہ میں صدر تحریک کے رہنما کی مشروط پیشکش سے فائدہ اٹھانے میں مصروف تھے اور اس طرح انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں عام پارلیمانی انتخابات کے تقریباً دس ماہ بعد نئی حکومت کی سربراہی کے لئے امیدوار کا انتخاب کرنے کی رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

"کوآرڈینیشن فریم ورک" کے رہنماؤں نے پرسو شام (جمعہ) کو صدر جمہوریہ کے انتخاب پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کی ہے جو سب سے بڑے پارلیمانی بلاک کے امیدوار کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے لئے ذمہ دار بنائے گا۔(۔۔۔)

اتوار  18   ذی الحجہ  1443 ہجری   -  17 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15937]  



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]