امریکا نے یوکرین جنگ میں ایران کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی

جیک سلیوان 11 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔  (رائٹرز)
جیک سلیوان 11 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔ (رائٹرز)
TT

کل (بروز ہفتہ) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اس بات کا اعادہ کیا جو انہوں نے پہلے کہی تھی کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا خیال ہے کہ روس کے حکام نے حال ہی میں ایران کے ایک ہوائی اڈے کا دورہ کیا تاکہ حملہ کرنے کی صلاحیت والے ڈرون کا معائنہ کیا جا سکے۔  انہوں نے مزید کہا کہ "جہاں تک ہم جانتے ہیں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی روسی وفد نے اس طرح کے شو میں شرکت کے لیے اس ہوائی اڈے کا دورہ کیا ہے۔"
گزشتہ ہفتے واشنگٹن نے کہا تھا کہ اس کے پاس اطلاعات ہیں کہ ایران روس کو کئی سو ڈرون فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جن میں ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے ڈرون بھی شامل ہیں اور تہران روسی افواج کو ان کے استعمال کی تربیت دینے کے لیے بھی تیاری ہے۔
 اگرچہ تہران اور ماسکو ان معلومات کی صداقت سے انکار کرتے ہیں۔ سلیوان نے ایک بیان میں کہا: "ہم ایک سرکاری روسی وفد کے بارے میں معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں جو حملہ کرنے کی صلاحیت کے حامل ایرانی بغیر پائلٹ کے طیاروں کے بارے میں پیشکش حاصل کر رہا ہے۔" سلیوان  کے بیان میں 8 جون کی سیٹلائٹ تصاویر بھی شامل تھیں جس میں وہ ایرانی ڈرون طیارے نظر آ رہے ہیں جو "اس دن روسی حکومت کے وفد نے دیکھے تھے۔" انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کے طیارے 5 جولائی کو ہوائی اڈے پر دوسرے روسی دورے پر دکھائے گئے تھے۔

اتوار - 18 ذی الحجہ 1443ہجری - 17 جولائی 2022ء شمارہ نمبر [15937]
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]