فلسطینی صدر اسرائیل کے ساتھ امن عمل کے لئے تیار ہیں

فلسطینی صدر کو گزشتہ روز بخارسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
فلسطینی صدر کو گزشتہ روز بخارسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

فلسطینی صدر اسرائیل کے ساتھ امن عمل کے لئے تیار ہیں

فلسطینی صدر کو گزشتہ روز بخارسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
فلسطینی صدر کو گزشتہ روز بخارسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
فلسطینی صدر محمود عباس نے بین الاقوامی قانونی جواز کی بنیاد پر اسرائیل کے ساتھ امن عمل میں شامل ہونے کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے اور یکطرفہ اقدامات کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو دو ریاستی حل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

عباس اپنے رومانیہ کے ہم منصب کلاؤس جوہانس کے ساتھ رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں جہاں وہ پیر کے روز دو روزہ دورہ پر یورپ پہنچے ہیں اور موصوف بدھ کے روز فرانس صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات کریں گے۔

عباس نے زور دے کر کہا ہے کہ موجودہ صورتحال غیر پائیدار ہے اور ہم بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کے لئے رابطے جاری رکھیں گے تاکہ حالات کو خراب ہونے سے روکا جا سکے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، کیونکہ دو ریاستی حل کے خاتمہ کی وجہ سے ہمیں مشکل اور پیچیدہ اختیارات کا سامنا کرنا پڑے گا۔(۔۔۔)

بدھ  21   ذی الحجہ  1443 ہجری   -  20 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15940]  



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]