اسپین میں گرمی سے 500 سے زائد افراد کی ہوئی موت

اسپین میں گرمی سے 500 سے زائد افراد کی ہوئی موت
TT

اسپین میں گرمی سے 500 سے زائد افراد کی ہوئی موت

اسپین میں گرمی سے 500 سے زائد افراد کی ہوئی موت
اس ہفتے مغربی یورپ میں گرمی کی لہر کی وجہ سے بدھ کے روز اسپین میں 500 سے زائد افراد کے مرنے کی اطلاع ریکارڈ کی گئی ہے اور اسی گرمی کی وجہ سے تباہ کن آگ لگی اور درجۂ حرارت میں ریکارڈ سطح تک اضافہ ہوا ہے۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ایک آگ سے متاثر ہونے والے شمال مشرقی علاقے آراگون کے اپنے دورے کے دوران کہا ہے کہ موسمیاتی ہنگامی صورتحال ایک حقیقت ہے اور موسمیاتی تبدیلیاں ہلاکت خیز ہیں اور انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سے اموات کی شرح کے تخمینے کا حوالہ دیتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ گرمی کی وجہ سے 500 سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے اور ہسپانوی موسمیاتی ایجنسی کے ابتدائی اعداد وشمار نے اشارہ کیا ہے کہ گرمی کی یہ لہر اب تک کی سب سے شدید ہوسکتی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات  22   ذی الحجہ  1443 ہجری   -  21 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15941]  

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]