سعودیہ اور انڈونیشیا کے درمیان فوجی صنعتوں اور روزگار میں تعاون کے لیے بات چیت

محمد ہدایت نور، انڈونیشیا کی عوامی مشاورتی کونسل کے وائس چیئرمین (تصویر: سعد الدوسری)
محمد ہدایت نور، انڈونیشیا کی عوامی مشاورتی کونسل کے وائس چیئرمین (تصویر: سعد الدوسری)
TT

ایسے وقت میں کہ جب تصدیق کی گئی کہ ان کے ملک نے ایک ایسا اقتصادی منصوبہ تیار کیا ہے جس نے کم سے کم نقصانات کے ساتھ "کورونا" وبائی مرض کے بحران سے نکلنے کی صلاحیت کو بڑھایا اور اس کے نتیجے میں ان کے ملک کی معیشت کی شرح نمو تقریباً 0.5 فیصد تک پہنچ گئی، جیسا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے۔ انڈونیشیا کی عوامی مشاورتی کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر محمد ہدایت نور نے انکشاف کیا کہ ریاض اور جکارتہ کے درمیان لیبر فائل کا حل تلاش کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے، خاص طور پر گھریلو خواتین کے بارے میں، جبکہ ان کے ملک نے درحقیقت مزدوروں کے کچھ طبقات جیسے کہ نرسوں کو سعودی مارکیٹ میں بھیجنا شروع کر دیا ہے ، اس امید پر کہ بات چیت کے نتیجے میں دیگر انڈونیشی کارکنوں کی برآمدگی کے دروازےبعد میں کھل جائیں گے۔(...)

جمعرات - 22 ذی الحجہ 1443ہجری - 21 جولائی 2022ء شمارہ نمبر (15941)
 
"سعودی اقتصادی کونسل" مقامی اور بین الاقوامی پیش رفتوں کا جائزہ لے رہی ہے

حکومت عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کے نتائج سے بچنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے (واس)

سعودی عرب کی "اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل" نے کل بدھ کے روز مقامی اور بین الاقوامی اقتصادی پیش رفتوں کا جائزہ لیا، جس میں تازہ اشاریے اور بین الاقوامی معیشت کو درپیش نمایاں ترین چیلنجز اور توقعات  بھی شامل تھیں۔

کونسل نے ویڈیو اجلاس میں 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران "پروجیکٹ مینجمنٹ" سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری کیے گئے فیصلوں اور سفارشات کی پیروی کرتے ہوئے ایک بریفنگ لی، جس میں کونسل اور اس کی ماتحت کمیٹیوں کے نتائج کی تفصیلی پیروی، معاملات کی نوعیت اور کامیابی کی سطح سے متعلق تفصیلی اعدادوشمار شامل تھے، جس کے مطابق ادارے نے کارکردگی کے اشاروں میں 98 فیصد کا نمایاں اضافہ کیا۔

کونسل کی جانب سے اداروں کی کامیابی کی سطحوں اور تفویض کردہ امور کی قریب سے نگرانی کے سبب 2023 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں زائد المیعاد کاموں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ قومی معیشت کو عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کے اثرات اور نتائج سے بچایا جائے، چنانچہ وہ اس کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے جس میں مقامی مارکیٹوں میں صارفین کی اشیائے ضرورت کی دستیابی کو بڑھانا بھی شامل ہے۔(...)

جمعرات-20 رجب 1445ہجری، یکم فروری 2024، شمارہ نمبر[16501]