اٹلی میں سعودی شناخت سے متاثر ایک نمائش کا ہوا آغاز

نمائش میں آنے والے زائرین مصور خلود البقمی  کے "سفر" کے کام پر غور کر رہے ہیں (اشرق الاوسط)
نمائش میں آنے والے زائرین مصور خلود البقمی کے "سفر" کے کام پر غور کر رہے ہیں (اشرق الاوسط)
TT

شہر وینس (وینس) میں ان پروگریس نمائش کے دوران سعودی آرٹ کو ایک مہمان کے طور پر دیکھا گیا ہے جس میں ان 13 تخلیق کاروں کے فن پارے پیش کیے گئے ہیں جنہوں نے مستقبل کی تصویر بنانے کے لئے مقامی شناخت کو متاثر کرنے میں حصہ لیا ہے۔

اس نمائش کا اہتمام "گیلری 369" نے عصری آرٹ کے لئے کیا ہے اور اگلے ستمبر میں روم منتقل ہونے سے پہلے "پلازو بانس" کو عارضی ہیڈکوارٹر کے طور پر لیا گیا ہے۔

کیوریٹر منی العبد اللہ نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ نمائش سعودی عرب کی ترقی یافتہ ثقافتی شناخت کو ظاہر کرتی ہے اور عصری انداز میں پیش کرنے کے لئے اس میں تاریخ اور ورثے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

العبد اللہ نے مزید کہا ہے کہ نمائش بڑھے گی اور روم میں سعودی فنکاروں کی تعداد بھی بڑھے گی اور ہمارے اسٹریٹجک منصوبے کے تحت یہ 2023 کے آغاز میں پیرس، اور پھر لندن اور نیویارک منتقل ہوگی اور پھر ہم بعد میں دوسرے شہروں کو شامل کریں گے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ شرکت کا میدان پورے سعودی عرب کے فنکاروں کے لئے کھول دیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کے آخری ایڈیشن میں نمائش 100 فن پاروں تک پہنچ جائے گی جس کے ساتھ ہم پوری دنیا کا سفر کریں گے۔(۔۔۔)

جمعرات  22   ذی الحجہ  1443 ہجری   -  21 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15941]  

الابراہیم کو سعودی انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فیصل الابراہیم (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیصل الابراہیم کو نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اور شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں وزراء کونسل نے کل منگل کے روز ریاض میں منعقدہ اپنے اجلاس کے دوران قومی انفراسٹرکچر فنڈ کے نظام کی منظوری دی، جسے کونسل نے 2021 میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ سے منسلک ترقیاتی فنڈز اور بینکوں میں سے ایک کے طور پر منظور کیا تھا۔

الابراہیم، جو مئی 2021 کے آغاز سے وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی کی قیادت کر رہے تھے، نے اس اعتماد اور ولی عہد کی حمایت کو سراہا، جس سے امید افزا شعبوں میں اقتصادی تبدیلی کو ممکن بنانے اور قومی ترقیاتی اداروں کی کارکردگی و کردار کو مسلسل فروغ دینے، ان کی مالی اعانت اور سرمایہ کاری کے طریقوں کی پائیداری کےذریعے "سعودی ویژن 2030" کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کیا جائے گا۔(...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]