سعودیہ اور روس کا تعلقات کو وسعت دینے پر زور

محمد بن سلمان اور پوٹن نے تعاون اور تیل کی منڈی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

سعودیہ اور روس کا تعلقات کو وسعت دینے پر زور
TT

سعودیہ اور روس کا تعلقات کو وسعت دینے پر زور

سعودیہ اور روس کا تعلقات کو وسعت دینے پر زور

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل (بروز جمعرات) روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ولی عہد کی طرف سے موصول ہونے والی کال کے دوران دونوں فریقوں نے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور امن و استقرار کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔
کریملن کے بیان کے مطابق فریقین نے روس اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات کی سطح کی تعریف کی اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں "باہمی فائدے کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر توجہ دی گئی۔اسی طرح تیل کی عالمی منڈی کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
"اوپیک پلس" ممالک اس بات کے خواہاں ہیں کہ روس اس بلاک میں شرکت جاری رکھے، تاکہ تیل اور توانائی کی مارکیٹ کے استحکام کو بڑھایا جا سکے۔ کل کریملن کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ: "ہم اطمینان کے ساتھ دیکھ رہے ہیں کہ (اوپیک پلس) میں شریک ممالک توانائی کی عالمی منڈی میں ضروری توازن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔"(...)

جمعہ - 23 ذی الحجہ 1443ہجری - 22 جولائی 2022ء شمارہ نمبر(15942(
 



"بٹ کوائن" کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو کر 50 ہزار ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی

لیپ ٹاپ کی بورڈ پر ڈیجیٹل کرنسی "بٹ کوائن" کا ایک ماڈل (روئٹرز)
لیپ ٹاپ کی بورڈ پر ڈیجیٹل کرنسی "بٹ کوائن" کا ایک ماڈل (روئٹرز)
TT

"بٹ کوائن" کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو کر 50 ہزار ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی

لیپ ٹاپ کی بورڈ پر ڈیجیٹل کرنسی "بٹ کوائن" کا ایک ماڈل (روئٹرز)
لیپ ٹاپ کی بورڈ پر ڈیجیٹل کرنسی "بٹ کوائن" کا ایک ماڈل (روئٹرز)

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی "بٹ کوائن" دو سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار 50 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو رواں سال میں شرح سود میں کمی کی توقعات اور ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے لیے گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ریگولیٹری منظوری کے بعد ہے۔

رواں سال "بٹ کوائن" کی قیمت میں اب تک 16.3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 27 دسمبر 2021 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جب کہ کل پیر کے روز اتار چڑھاؤ کے بعد اس کی قیمت 4.96 فیصد کے اضافے کے ساتھ 49899 ڈالر سے 50 ہزار کی سطح کے درمیان رہی۔

کرپٹو کرنسی قرض دینے والے پلیٹ فارم "نیکسو" کے شریک بانی انتونی ٹرینچیو نے کہا: "50 ہزار ڈالر قیمت "بٹ کوائن" کے لیے ایک اہم مرحلہ شمار ہوتا ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ فوری طور پر " ETFs " کے آغاز کے بعد نہ صرف اس کلیدی نفسیاتی سطح سے اوپر جانے میں ناکام رہا، بلکہ صرف 20 فیصد فروخت کا باعث بنا۔" (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]