اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے کل (بروز جمعرات) سینیٹ اور ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا اور قبل از وقت انتخابات کے انعقادکا اعلان کیا جو موسم خزاں میں متوقع ہے۔ ماتاریلا نے تین بڑی جماعتوں کے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے بعد وزیر اعظم ماریو ڈریگی کے استعفیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "سیاسی صورتحال نے اس فیصلے کو جنم دیا ہے۔"
ماتاریلا نے وضاحت کی کہ پرسوں (بدھ کے روز) اجلاس میں بحث، ووٹنگ اور سینیٹ میں ووٹ کا اظہار کرنے کے طریقہ نے حکومت کے لیے پارلیمانی حمایت کی کمی اور نئی اکثریت کے امکانات کی کمی کو ظاہر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس شرط نے پارلیمنٹ کی تحلیل کو ناگزیر بنا دیا۔" ملک کی منقسم جماعتوں کے درمیان مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد دراغی نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ جس نے بحران کو مزید گہرا کیا جو پچھلے ہفتے "فائیو اسٹار" موومنٹ کے اہم ووٹ کا بائیکاٹ کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔(...)
جمعہ - 23 ذی الحجہ 1443ہجری - 22 جولائی 2022ء شمارہ نمبر)15942(