اسرائیل نے شام میں ایرانی ڈرونز پر کیا حملہ

2 جولائی کو طرطوس گورنریٹ میں تازہ ترین اسرائیلی حملے کی جگہ کے بارے میں سانا ایجنسی کی طرف سے نشر کی گئی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (سانا/ای ایے پی)
2 جولائی کو طرطوس گورنریٹ میں تازہ ترین اسرائیلی حملے کی جگہ کے بارے میں سانا ایجنسی کی طرف سے نشر کی گئی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (سانا/ای ایے پی)
TT

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسرائیل نے دمشق کے مضافات میں ایک ایرانی ڈرون فیکٹری سمیت فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کے لئے حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ان حملوں میں شام میں ایران پر حملہ کرنے اور اعلیٰ معیار کے ہتھیاروں پر مشتمل اڈے قائم کرنے کے اس کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی پالیسی پر اسرائیلی نفاذ کو دیکھا گیا ہے۔

شام کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کل (جمعہ) دمشق کے قریب اسرائیلی میزائل حملے میں تین فوجی ہلاک اور سات دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ رواں سال شام کی سرزمین پر اسرائیل کے اٹھارویں حملے میں مزہ فوجی ہوائی اڈے اور ایرانی ہتھیاروں کا ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے اور آبزرویٹری نے اشارہ کیا ہے کہ اس حملے میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے تین افراد کے بارے میں  یہ واضح نہیں ہوسکا  ہےکہ ان کا تعلق لبنانی "حزب اللہ" سے تھا یا ایرانی "پاسداران انقلاب" سے حالانکہ وہ ڈرون فیکٹری میں مارے گئے ہیں جو دمشق کے جنوب میں سیدہ زینب کے آس پاس پہلے مذہبی ہیڈکوارٹر تھا۔(۔۔۔)

ہفتہ  24   ذی الحجہ  1443 ہجری   -  23 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15943]  

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]