اسرائیل نے شام میں ایرانی ڈرونز پر کیا حملہ https://urdu.aawsat.com/home/article/3775361/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D9%86%DB%92-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%B2-%D9%BE%D8%B1-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%81
2 جولائی کو طرطوس گورنریٹ میں تازہ ترین اسرائیلی حملے کی جگہ کے بارے میں سانا ایجنسی کی طرف سے نشر کی گئی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (سانا/ای ایے پی)
دمشق - انقرہ: «الشرق الاوسط»
TT
TT
اسرائیل نے شام میں ایرانی ڈرونز پر کیا حملہ
2 جولائی کو طرطوس گورنریٹ میں تازہ ترین اسرائیلی حملے کی جگہ کے بارے میں سانا ایجنسی کی طرف سے نشر کی گئی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (سانا/ای ایے پی)
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسرائیل نے دمشق کے مضافات میں ایک ایرانی ڈرون فیکٹری سمیت فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کے لئے حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ان حملوں میں شام میں ایران پر حملہ کرنے اور اعلیٰ معیار کے ہتھیاروں پر مشتمل اڈے قائم کرنے کے اس کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی پالیسی پر اسرائیلی نفاذ کو دیکھا گیا ہے۔
شام کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کل (جمعہ) دمشق کے قریب اسرائیلی میزائل حملے میں تین فوجی ہلاک اور سات دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ رواں سال شام کی سرزمین پر اسرائیل کے اٹھارویں حملے میں مزہ فوجی ہوائی اڈے اور ایرانی ہتھیاروں کا ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے اور آبزرویٹری نے اشارہ کیا ہے کہ اس حملے میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے تین افراد کے بارے میں یہ واضح نہیں ہوسکا ہےکہ ان کا تعلق لبنانی "حزب اللہ" سے تھا یا ایرانی "پاسداران انقلاب" سے حالانکہ وہ ڈرون فیکٹری میں مارے گئے ہیں جو دمشق کے جنوب میں سیدہ زینب کے آس پاس پہلے مذہبی ہیڈکوارٹر تھا۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]