خاتون وزیر کا البشیر کے حامیوں پر "بلیو نیل" کے واقعات کو ہوا دینے کا الزام

انہوں نے خرطوم حکومت پر "غفلت اور لاپرواہی" کا الزام لگایا ہے

19 جولائی کو بلیو نیل کے واقعات کے خلاف صوبہ کردفان میں ہاؤسا قبیلے کا احتجاجی جلوس (اے ایف پی)
19 جولائی کو بلیو نیل کے واقعات کے خلاف صوبہ کردفان میں ہاؤسا قبیلے کا احتجاجی جلوس (اے ایف پی)
TT

خاتون وزیر کا البشیر کے حامیوں پر "بلیو نیل" کے واقعات کو ہوا دینے کا الزام

19 جولائی کو بلیو نیل کے واقعات کے خلاف صوبہ کردفان میں ہاؤسا قبیلے کا احتجاجی جلوس (اے ایف پی)
19 جولائی کو بلیو نیل کے واقعات کے خلاف صوبہ کردفان میں ہاؤسا قبیلے کا احتجاجی جلوس (اے ایف پی)

سوڈان میں حکومت کی وفاقی خاتون وزیر بُثینہ دینار نے معزول صدر عمر البشیر کی حکومت پر ملکی ریاستوں میں سول سوسائٹیوں کے درمیان خونی تنازعات کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے انہوں نے خرطوم میں برسراقتدار فوجی اتھارٹی کو بھی مورود الزام ٹھہرایا اور اسے "واقعات کے رونما ہونے سے پہلے انہیں روکنے کے لیے کارروائی کرنے میں لاپرواہی اور تاخیر" کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
دینار نے کل خرطوم میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت اور سیکورٹی سروسز کو "بلیو نیل میں تنازعہ کو ہوا دینے میں کردار ادا کرنے والی معروف شخصیات کے تمام بیانات کی شفاف تحقیقات کرنی چاہیے اور انہیں قانونی طور پر جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔" انہوں نے نشاندہی کی کہ صوبے میں خونریز واقعات میں ملوث افراد میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا جن کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے اور ہزاروں بے گھر ہوئے۔
ان خاتون وزیر کا تعلق "سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ" سے ہے،جس کے سربراہ خود مختار کونسل کے ایک رکن مالک عقار ہیں،  خاتون وزیر کے یہ الزامات بلیو نیل کے کچھ افراد کی طرف سے ان کی تحریک پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ وہ صوبے میں قبائلی واقعات میں ملوث تھی۔(...)

پیر - 26 ذی الحجہ 1443 ہجری - 25 جولائی 2022ء شمارہ نمبر [15945]
 
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]