گزشتہ روز ایتھنز پہنچنے کے بعد سعودی ولی عہد نے یونانی وزیر اعظم کیریاکوس مٹسوٹاکس سے دو طرفہ ملاقات کی ہے جس کے بعد میکسیمس پیلس میں ان کے لئے ایک سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مٹسوٹاکس نے شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کو ہمارے اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی کی توثیق کرنے کا ایک موقع قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں فریقین اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے اور ہمیں علاقائی پیشرفت پر بات چیت جاری رکھنے کا موقع ملے گا، اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان اس اہم تعلقات کو کیسے مضبوط کیا جائے اس سلسلہ میں بھی باب ہوگی۔
اسی سلسلہ میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ میں یونان میں آکر بہت خوش ہوں اور پرتپاک استقبال کے لئے بہت مشکور ہوں جو میرے اور سعودی عرب کے لئے بہت بڑی بات ہے اور یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور مزید کہا کہ میں نے یونان سے وعدہ کیا تھا کہ میں خالی ہاتھ نہیں آؤں گا اور اب ہمارے پاس ایسا تعاون ہے جو دونوں ممالک کے لیے بلکہ پورے خطے کے لئے ایک اہم موڑ کے مترادف ہوگا۔(۔۔۔)
بدھ 28 ذی الحجہ 1443 ہجری - 27 جولائی 2022ء شمارہ نمبر[15947]