رئیسی نے کہا ہے کہ مذاکرات نتائج کا باعث بن سکتے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لئے سب سے بڑھ کر دوسرے فریق کی مرضی کی ضرورت ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ مغربی فریق نے مذاکرات میں بحران اس وقت پیدا کیا جب انہوں نے مذاکرات کے درمیان بین الاقوامی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں ایک نامناسب فیصلہ جاری کیا۔
گزشتہ ماہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایک قرارداد جاری کیا ہے جس میں تین غیر اعلانیہ مقامات پر پائے جانے والے یورینیم کے آثار کی وضاحت کرنے میں ناکامی پر تہران کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور مذاکرات گزشتہ مارچ میں ان رکاوٹوں کی وجہ سے ناکام ہوئے ہیں اور ان میں سب سے اہم تہران کی جانب سے دہشت گردی کی فہرست سے پاسداران انقلاب کو نکالنے کی درخواست ہے۔(۔۔۔)
بدھ 28 ذی الحجہ 1443 ہجری - 27 جولائی 2022ء شمارہ نمبر[15947]