فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز ایلیسی پیلس میں ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا، جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور موجودہ شراکت داری کے شعبوں سمیت دو طرفہ تعاون کے فروغ کے امکانات اور مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال میں تازہ پیش رفت اور بین الاقوامی امن و استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔
فرانسیسی صدر نے ایلیسی پیلس میں سعودی ولی عہد کا خیر مقدم کیا جو کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے یورپی دورے کا دوسرا پڑاؤ ہے۔ جبکہ ایلیسی میں صدارتی ذرائع نے بتایا کہ میکرون 4 اہم فائلوں میں سعودی عرب کی حمایت کی امید رکھتے ہیں، یعنی یورپی ممالک کو توانائی کی فراہمی، روس اور یوکرائن کی جنگ کی وجہ سے دنیا کو جن حالات کا سامنا ہے، اس کی روشنی میں، "مشرق وسطی" کی علاقائی صورتحال، ایرانی جوہری فائل اور لبنانی فائل کے علاوہ دہشت گردی کی فائل جو ابھی بھی یورپ کے لیے خطرہ ہے۔ (...)
جمعہ - یکم محرم 1444ہجری - 29 جولائی 2022ء، شمارہ نمبر [15949]