سوڈانی کے خلاف سنی-کرد پر مشتمل معطل تہائی کے اشارے مل رہے ہیں

محمد شیاع السوڈانی
محمد شیاع السوڈانی
TT

سوڈانی کے خلاف سنی-کرد پر مشتمل معطل تہائی کے اشارے مل رہے ہیں

محمد شیاع السوڈانی
محمد شیاع السوڈانی
ایک ایسے وقت میں جب شیعہ رابطہ کاری فریم ورک صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لئے آج (ہفتہ) عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کر رہا ہے اسی وقت سنی خود مختاری اتحاد اور کردستان ڈیموکریٹک پارٹی نے اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رابطہ کاری کے فریم ورک جس نے وزیر اعظم کے عہدے کے لئے اپنے امیدوار محمد شیاع السودانی کے سلسلہ میں اپنے اصرار پو زور دیا ہے وہ گرین زون پر ہونے والے حملے کے تین دن بعد کل الصدر کی طرف سے بلائے گئے عوامی اجتماع کو نظر انداز کرنے کا ارادہ کر رہا تھا اس نے خود کو خمیس ​​الخنجر اور محمد الحلبوسی کی قیادت میں سنی خودمختاری اتحاد اور مسعود بارزانی کی سربراہی میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے ایک نئے (تہائی معطل) چیلنج سے گھرا ہوا پایا ہے اور اسی کے نتیجے میں شیعہ رابطہ کاری کے فریم ورک نے آئینی ذمہ داریوں کی تکمیل کے ساتھ آگے بڑھنے کے مقصد کے لئے سیاسی قوتوں کے ساتھ ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ  02   محرم الحرام  1444 ہجری   -  30 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15950]  

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]