ترکی جرمنی کی طرف سے "ایس ڈی ایف" کے خلاف آپریشن نہ کرنے پر ناراض ہے

2008 میں استنبول میں گنگوران ڈبل بم دھماکے کی آرکائیو تصویر دیکھی جا سکتی ہے
2008 میں استنبول میں گنگوران ڈبل بم دھماکے کی آرکائیو تصویر دیکھی جا سکتی ہے
TT

ترکی نے جرمنی کی جانب سے شمالی شام میں "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" کے خلاف اس ممکنہ آپریشن کو مسترد کرنے پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے جسے انقرہ شروع کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان انقرہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک پریس کانفرنس کے دوران جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک کی جانب سے ترکی کے خلاف حملہ کرنے کی وارننگ کے باعث شدید تبادلہ خیال ہوا ہے جس میں جرمن وزیر خارجہ کہا ہے کہ نیا تنازعہ صرف آبادی کے لئے مزید مصائب کا باعث بنے گا اور اس عدم استحکام کا فائدہ دہشت گرد تنظیم (داعش) کو ہوگا۔

اسی سلسلہ میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود  اوگلو نے جرمنی پر زور دیا ہے کہ اگر وہ داعش سے لڑنا چاہتا ہے تو وہ میدان جنگ میں اترے اور یہ بھی کہا کہ ترکی تمام دہشت گرد تنظیموں جیسے کہ داعش، کردستان ورکرز پارٹی اور پیپلز پروٹیکشن یونٹس سے لڑ رہا ہے جن کے حملوں کے نتیجے میں گزشتہ دو سالوں کے دوران 25 ترک فوجی مارے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں شامی اور ترک شہری بھی مارے گئے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار  03   محرم الحرام  1444 ہجری   -  31 جولائی   2022ء شمارہ نمبر[15951]  

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]