انگلینڈ، ویمنز یورپین فٹبال کا چیمپئن

اضافی وقت میں جرمنی کے خلاف 2-1 کی سنسنی خیز جیت کے بعد

انگلینڈ، ویمنز یورپین فٹبال کا چیمپئن
TT

انگلینڈ، ویمنز یورپین فٹبال کا چیمپئن

انگلینڈ، ویمنز یورپین فٹبال کا چیمپئن

ویمنز یورپین فٹبال چیمپئن شپ کے لیے گزشتہ روز لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں سنسنی خیز فائنل میچ میں شائقین کی ریکارڈ تعداد کے سامنے انگلینڈ نے جرمنی کو 2-1 سے شکست دے کر اپنی زمین پر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
میچ کا اصل وقت 1-1 کی برابری پر ختم ہوا، انگلینڈ نے پہل کرتے ہوئے 62ویں منٹ میں ایلا ٹن کے ذریعے گول کر دیا، جبکہ جرمنی نے اس کے بعد 79ویں منٹ میں لینا میگول کے ذریعے گول کیا۔
اصل وقت 1-1 کی برابری پر ختم ہونے کے بعد، دونوں ٹیموں نے نتیجے کے معاملات کو سلجھانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت حاصل کیا جو دو برابر حصوں میں تقسیم تھا۔
 اضافی وقت میں انگلینڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا جب کلوئی کیلی نے میزبان ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کیا، جبکہ جرمن ٹیم بقیہ منٹوں میں اسے برابر کرنے میں ناکام رہی۔ (...)

پیر - 4 محرم 1444ہجری - 01 اگست 2022ء شمارہ نمبر [15952]
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]