حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ سرحد کی حد بندی پر واشنگٹن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے

عون، بری اور میقاتی کو سفیر ڈوروتھی شیا کی موجودگی میں ہوچسٹین سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (بی پی اے)
عون، بری اور میقاتی کو سفیر ڈوروتھی شیا کی موجودگی میں ہوچسٹین سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (بی پی اے)
TT

ایک ایسے وقت میں جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری سرحد کی حد بندی کی فائل میں امریکی ثالث آموس ہوچسٹین کے ذریعہ لبنان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد ایک مثبت ماحول چھایا ہوا تھا لیکن حزب اللہ نے اپنے ایک رکن پارلیمنٹ سابق وزیر حسین الحاج حسن نے امریکہ پر حملہ شروع کیا ہے اور اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئۓ کہا ہے کہ واشنگٹن نے لبنان کو تیل اور گیس نکالنے سے روکا ہے اور الحاج حسن نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ لبنان کو اپنے سمندر سے تیل اور گیس نکالنے سے روکتا آرہا ہے جبکہ اسے اس کی اشد ضرورت ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ امریکی تعصب نے ان یورپی کمپنیوں کو اپنا کام کرنے سے روک دیا ہے جنہوں نے خود کو گیس کی تلاش اور نکالنے کا عہد کیا ہے۔

ہوچسٹین نے بیروت کے بیانات میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سرحدی حد بندی کے معاملے پر اپنے موقف کا فیصلہ کرنے میں لبنان کی تاخیر نے اسے 2014 سے گیس میں سرمایہ کاری کرنے کے امکان سے محروم کر دیا ہے جبکہ اس کی تباہ حال معاشی صورتحال کو اس کی اشد ضرورت ہے۔(۔۔۔)

بدھ  06   محرم الحرام  1444 ہجری   -  03 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15954]  

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]