بیروت بندرگاہ دھماکے کی برسی پر غم اور احتساب کا مطالبہ

"بین الاقوامی گروپ برائے لبنان" کا عدالتی ٹریک میں پیشرفت کے فقدان پر تشویش کا اظہار

بیروت بندرگاہ دھماکے کی برسی پر غم اور احتساب کا مطالبہ
TT

بیروت بندرگاہ دھماکے کی برسی پر غم اور احتساب کا مطالبہ

بیروت بندرگاہ دھماکے کی برسی پر غم اور احتساب کا مطالبہ

بیروت بندرگاہ دھماکے کی دوسری برسی کے موقع پر دھماکے کے ذمہ داروں کا احتساب کرنے کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے، متاثرین کے خاندانوں کے اعدادوشمار کے مطابق اس میں 224 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
لبنانیوں نے آج اس کی برسی غم و  غصے سے منائی اور تین جگہوں سے جلوس شروع ہو کر بندرگاہ تک پہنچے تاکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی مدد کرنے اور متاثرین کے اہل خانہ کو تسلی دینے کے لیے حکام پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ ذمہ داروں کا محاسبہ کریں۔
متاثرین کے اہل خانہ سیاسی تنازعات کے سامنے بے بس ہیں جس کی وجہ سے دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکی۔  جب کہ عدلیہ کے ہاتھ اس کاروائی کو روکنے کے لیے 35 درخواستوں کی روشنی میں بندھے ہوئے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے عدالتی تفتیش کار جج طارق البیطار کو اپنی تحقیقات سے روکا گیا اور پورٹ فائل کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی لانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔
عوامی تحرک کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ حکام اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے ہیں اور ذمہ داروں کا محاسبہ نہیں کیا گیا۔ سرگرم افراد ریاست پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ تباہی کے مناظر کو یادداشت سے مٹانے کی کوشش کر رہی ہے، اسی وجہ سے دھماکے کے سب سے نمایاں ثبوت، ڈمپ کی عمارت کو گرانے کا منصو بہ بنایا گیا، پھر اس تجویز سے رجوع کر لیا گیا اور ڈمپ کو حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹوٹ پھوٹ اور گرنے کے لیے چھوڑ دیا۔ (...)

جمعرات - 7 محرم 1444ہجری - 04 اگست 2022ء شمارہ نمبر [15955]
 



مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
TT

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]