چین نے یقینی طور پر زیادتی کرنے والوں کو سزا دینے کی دھمکی دی ہے

کل ایک شخص کو بیجنگ میں ایک اسکرین پر تائیوان کے قریب چینی مشقوں کے دوران لڑاکا جہاز کو دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کل ایک شخص کو بیجنگ میں ایک اسکرین پر تائیوان کے قریب چینی مشقوں کے دوران لڑاکا جہاز کو دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

کل چین نے تائیوان کے ساحل پر فوجی ایسی مشقیں کی ہے جن کی مذمت "جی7" کی طرف سے کی گئی ہے اور یہ اقدام امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے جزیرے کے دورے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔

تائی پے نے کہا ہے کہ 27 چینی جنگی طیارے جزیرے کی فضائی دفاعی جگہ میں داخل ہوئے ہیں اور چین کی حکومت نے منگل کی شام امریکی سفیر نکولس برنز کو طلب کر کے پیلوسی کے دورے پر احتجاج درج کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ویتنام کے دارالحکومت نوم میں آسیان اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ امریکہ نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے (۔۔۔) چین کو نقصان پہنچانے والوں کو یقینی طور پر سزا دی جائے گی۔

چینی وزارت دفاع نے جزیرے کے ارد گرد کل شروع ہونے والی فوجی مشقوں کے ایک سلسلے کے ذریعے خصوصی فوجی کارروائیاں کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں اس آبنائے تائیوان میں طویل فاصلے تک زندہ گولہ بارود کی فائرنگ بھی شامل ہے جو جزیرے کو سرزمین چین سے الگ کرتی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات  07   محرم الحرام  1444 ہجری   -  04 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15955]  

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]