نیوم نے 2029 کے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کا مطالبہ کیا ہے

نیوم کے زیر اہتمام کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں شامل "ایکسٹریم ای" ریس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
نیوم کے زیر اہتمام کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں شامل "ایکسٹریم ای" ریس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

کل بدھ کے دن سعودی عرب نے نیوم میں ٹروگینا میں 2029 کے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کے لئے اپنی درخواست کا اعلان کیا ہے اور اس کا اعلان نیوم بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 3 مارچ 2022 کو کیا تھا۔

سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کی جانب سے اولمپک کونسل آف ایشیا میں جمع کرائی گئی اس درخواست کے ساتھ سعودی عرب براعظم کے مغرب میں پہلا ملک ہوگا جس نے اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے جس میں 32 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے اور اس سے قبل 1986 میں جاپان، چین، جنوبی کوریا اور قازقستان نے میزبانی کی ہے۔

سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز الفیصل نے کہا ہے کہ ہماری دانشمندانہ قیادت اور ولی عہد کی پیروی اور توجہ کے ذریعے بالعموم تمام شعبوں اور بالخصوص کھیلوں کے شعبے کی جانب سے فراخدلانہ اور بے مثال حمایت حاصل کی گئی ہے اور کھیلوں کے اہم ترین مقابلوں کے لئے مملکت کو ایک عالمی منزل بنا دیا ہے اور میزبانی کی درخواست جغرافیائی اور ماحولیاتی تنوع اور اس قدرتی دولت کی تصدیق بھی ہے جس سے مملکت لطف اندوز ہے اور اسے دنیا کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات  07   محرم الحرام  1444 ہجری   -  04 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15955]  

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]