ایران کا ویانا میں اصرار ہے کہ "پاسداران" کو دہشت گردی کی فہرست سے نکال دیا جائے

بوریل کل پنوم پنہ میں "آسیان" وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ضمن میں بلنکن سے بات کرتے ہوئے (ا.ب)
بوریل کل پنوم پنہ میں "آسیان" وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ضمن میں بلنکن سے بات کرتے ہوئے (ا.ب)
TT

یورپی مذاکرات کے رابطہ کار نے تقریباً چھ ماہ کی معطلی کے بعد کل ویانا میں مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے پر  ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان پیغامات پہنچانا شروع کر دیئے۔ یورپی کوآرڈینیٹر اینریک مورا نے چیف ایرانی مذاکرات کار علی باقری کنی سے ملاقات کی، جس میں روسی اور چینی سفیر بھی شامل تھے، یورپی "ٹرائیکا" کے نمائندوں کی غیر موجودگی میں امریکی ایلچی رابرٹ میلے نے چند میٹر کے فاصلے پر ایک اور ہوٹل میں شرکت کی۔
اجلاسوں کے شروع ہونے سے قبل ایرانی میڈیا نے جوہری مذاکرات کاروں میں سے ایک کے حوالے سے کہا کہ تہران امریکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے "پاسداران انقلاب" کے نام کو ختم کرنے پر کاربند ہے۔
رائٹرز نے ایک ایرانی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ تہران نے "کافی لچک دکھائی ہے اور اب یہ (امریکی صدر جو بائیڈن) پر منحصر ہے۔" ہماری اپنی خاص تجاویز ہیں، جیسے کہ پاسداران پر سے پابندیاں تدریجی انداز میں ختم کی جائیں۔" ایک اور ایرانی اہلکار نے کہا کہ "اگر وہ معاہدے کو بحال کرنا چاہتے ہیں تو واشنگٹن کو پابند بنائیں کہ وہ ایران کے لیے اقتصادی فوائد کی ضمانت دے" جو بائیڈن کی مدت حکومت کے اختتام تک جاری رہے۔ (...)

جمعہ - 8 محرم 1444ہجری - 05 اگست 2022ء شمارہ نمبر [15956]
 
مہسا امینی کی برسی کے موقع پر 600 سے زائد ایرانی خواتین گرفتار

ایک ایرانی خاتون تہران میں قرچک جیل کے خواتین والے حصے کے دروازے سے گزر رہی ہے (میزان)

ایرانی مظاہروں میں زیرحراست افراد کے حالات کی پیروی کرنے والی ایک کمیٹی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہسا امینی کی ہلاکت کی پہلی برسی کے موقع پر تہران اور دیگر شہروں میں کم از کم 600 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے بتایا کہ حکام نے زیادہ تر خواتین قیدیوں کو مالی ضمانت پر رہا کیا، دریں اثنا اس جانب بھی اشارہ کیا کہ درجنوں خواتین کو ایرانی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

ایران سے باہر فارسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حکام نے 130 خواتین قیدیوں کو تفتیشی عمل کے مکمل ہونے اور ان کی مستقبل کا فیصلہ ہونے تک انہیں قرچک جیل کے عارضی سیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔

کمیٹی نے نشاندہی کی کہ ایرانی شہروں میں سیکورٹی سروسز کی جانب سے مظاہرین کو سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کے دوران 118 خواتین قیدیوں کی شناخت کی گئی۔

یاد رہے کہ 16 ستمبر 2022 کو ایرانی اخلاقی پولیس نے ناقص حجاب پہننے کے الزام میں 22 سالہ نوجوان ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کو گرفتار کیا تھا جو دوران حراست کوما میں جانے کے 3 دن بعد انتقال کر گئی تھی۔(...)

جمعہ-07 ربیع الاول 1445ہجری، 22 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16369]