الہول" میں "داعش" کے سیلوں کے لیے سرنگوں کا ایک نیٹ ورک

"الہول" کیمپ میں 2022 کے آغاز سے اب تک 30 سے زیادہ قتل ہو چکے ہیں (الشرق الاوسط)
"الہول" کیمپ میں 2022 کے آغاز سے اب تک 30 سے زیادہ قتل ہو چکے ہیں (الشرق الاوسط)
TT

شمالی اور مشرقی شام کی خود مختار انتظامیہ کی سیکورٹی فورسز کا ٹرک کے ذریعے تنظیم "داعش" کے خاندانوں کے تقریباً 39 بچوں اور 17 خواتین کے اجتماعی فرار کی کاروائی کو ناکام بنانے کے 24 گھنٹے بعد، سیکورٹی فورسز کو "الہول" کیمپ کے اندر زیر زمین کھودی گئی خندقوں اور سرنگوں کا جال ملا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان خندقوں اور سرنگوں کو تنظیم "داعش" کے وفادار سلیپر سیل انسانی اسمگلنگ اور قتل و غارت گری کی کوششوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔ کیمپ کے اندر لی گئی ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں دکھایا گیا ہے کہ بے گھر شامی اور عراقی پناہ گزینوں کے خیموں کے ایک گروپ کے درمیان کس طرح سرنگیں قدیم اوزاروں سے کھودی گئی تھیں اور انہیں دھات اور لکڑی کے پینلز سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ (...)

جمعہ - 8 محرم 1444ہجری - 05 اگست 2022ء شمارہ نمبر [15956]
 
غزہ... بمباری، بھوک اور نقل مکانی

غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح کو ہفتے کے روز مزید اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا (ای پی اے)

فلسطینی عوام "الاقصی فلڈ" کے آغاز سے ہی دردناک حالات سے گزر رہی ہے اور غزہ کے باشندوں کو ہلاکتوں کی تعداد اور اندیشوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہر روز جن تین چیزوں کا سامنا ہے وہ بمباری، بھوک اور نقل مکانی ہے۔ دریں اثناء قیدیوں کے تبادلے کے عوض جنگ بندی کی تلاش جاری ہے تاکہ چاہے عارضی ہی سہی لیکن سب کی پریشانیاں حل ہوں، جب کہ رفح کراسنگ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے امدادی سامان کے قافلے داخل ہو سکتے ہیں لیکن مہاجرین اس کے ذریعے فرار نہیں ہو سکتے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پرتشدد اسرائیلی بمباری کی گونج میں ایک بار پھر اس تشدد کے چکر سے نکلنے کا واحد راستہ دو ریاستی حل اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو قرار دیا، جب کہ اس بمباری میں درجنوں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کہا: "مجھے یقین ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسرائیل کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہے کہ وہ اس چکر کو ایک ہی بار ہمیشہ کے لیے ختم کر دے" (...)

اتوار-08 شعبان 1445ہجری، 18 فروری 2024، شمارہ نمبر[16518]