گزشتہ روز محمد المنفی کی سربراہی میں لیبیا کی صدارتی کونسل نے عبوری اتحاد حکومت کے سربراہ اور اس کے وزیر دفاع عبدالحمید الدبیبہ، ان کی وفادار فوج کے چیف آف اسٹاف محمد الحداد اور انچارج وزیر داخلہ بدر الدین التومی کی شرکت کے ساتھ دارالحکومت طرابلس میں سکیورٹی اور فوجی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش میں ایک ہنگامی توسیعی میٹنگ کی۔
صدارتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ: "اجلاس، جس میں چیفس آف اسٹاف اور جوائنٹ ملٹری کمیٹی کے اراکین نے (5-5) شرکت کی اس میں فوجی علاقوں کے کمانڈروں، دہشت گردی کے خلاف جنگ، صدارتی گارڈ، انٹیلی جنس، ملٹری پولیس، اور آپریشنز اتھارٹی کے سربراہ نے تازہ ترین فوجی پیش رفت اور (5-5) کمیٹی کے عمل کے طریقہ کار کے علاوہ تمام سیاسی جھگڑوں سے دور رہتے ہوئے عسکری ادارے کو متحد کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، جنگ بندی کے تسلسل کی پیروی، شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالنے کی یقین دہانی اور سیکورٹی استحکام کی حفاظت پر تبادلہ خیال کیا۔(... )
پیر- 10 محرم 1444ہجری - 08 اگست 2022ء شمارہ نمبر [15959]