"جوہری توانائی ایجنسی" یوکرین میں "جوہری تباہی" سے خبردار کر رہی ہے

یوکرین کی پولیس کی جانب سے کل ڈنیپروپیٹروسک میں روسی بمباری کے ذریعے نشانہ بنائے گئے مکان کے ملبے کی تقسیم کی گئی تصویر (رائٹرز)
یوکرین کی پولیس کی جانب سے کل ڈنیپروپیٹروسک میں روسی بمباری کے ذریعے نشانہ بنائے گئے مکان کے ملبے کی تقسیم کی گئی تصویر (رائٹرز)
TT

آج (بروز جمعرات) بین الاقوامی سلامتی کونسل زاپورزیا جوہری پاور پلانٹ کی صورت حال میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی، جو کہ مسلسل حملوں میں پلانٹ کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے "جوہری تباہی کے خطرے" کی وارننگ کے بعد ہے، جبکہ روس اور یوکرین ایک دوسرے کو اس کا ذمہ دار ٹھراتے ہیں۔
کل بدھ کے روز، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے جنرل ڈائریکٹر رافیل گروسی نے "جوہری تباہی کے حقیقی خطرے" کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ ضبط نفس سے کام لیں۔ دریں اثنا "گروپ آف سیون" کے بڑے صنعتی ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پلانٹ کا کنٹرول یوکرین کو واپس کر دے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ماسکو ایسا نہیں کرے گا۔
اقوام متحدہ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ پلانٹ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ایجنسی کے ماہرین کے دورے کا اہتمام کرنے پر کام کر رہا ہے۔ دریں اثنا کل یوکرین نے کہا کہ روس نے اس کے جوہری پاور پلانٹ کے مقام کو ایک قریبی قصبے پر میزائل حملے سے نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جس میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔(...)

جمعرات - 13 محرم 1444ہجری - 11 اگست 2022ء شمارہ نمبر [15962]
 
بائیڈن کا نیتن یاہو سے حکومت بدلنے کا مطالبہ

گزشتہ روز جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطینی بچیاں خوف و ہراس کا شکار ہیں (روئٹرز)

کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں "انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی" کا مطالبہ کی قرارداد پر کثرت رائے سے ووٹ دیا، جو کہ مشرق وسطیٰ کو بھڑکانے والی "انسانی تباہی" سے نمٹنے کے لیے سلامتی کونسل کی جانب سے اقدامات کرنے میں ناکامی کے چند روز بعد ہے۔

ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کی نیابت کرتے ہوئے موریطانیہ اور عرب گروب کے 153 ممالک نے مصر کی تیار کردہ قرارداد پر ووٹ دیا۔ جب کہ امریکہ اور اسرائیل نے دیگر 8 ممالک کے ساتھ مل کر اس قرارداد کی مخالفت کی اور 23 ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔ اس فیصلہ نے واشنگٹن پر مزید بین الاقوامی دباؤ کو بڑھا دیا ہے۔ جب کہ واشنگٹن نے کل اسرائیلی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں اندھا دھند بمباری کی مہم اور ہلاکتوں میں عام شہریوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں اپنی حمایت کھو دے گا۔ (…)

بدھ-29 جمادى الأول 1445ہجری، 13 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16451]