"فالتہ سرحد" کے ذریعہ لبنان اور شام کے درمیان اسمگلنگ کی توسیع ہوئی ہے

"فالتہ سرحد" کے ذریعہ لبنان اور شام کے درمیان اسمگلنگ کی توسیع ہوئی ہے
TT

"فالتہ سرحد" کے ذریعہ لبنان اور شام کے درمیان اسمگلنگ کی توسیع ہوئی ہے

"فالتہ سرحد" کے ذریعہ لبنان اور شام کے درمیان اسمگلنگ کی توسیع ہوئی ہے
لبنان اور شام کے درمیان "فالتہ سرحد" کے ذریعہ سمگلنگ بہت بڑھ گئی ہے اور سمگلروں نے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہے جو ایندھن، سبزیوں اور مویشیوں سے لے کر روٹی، سگریٹ اور کاسمیٹک سرجری کے سامان تک ہے۔

 سمگلروں کو "سیزر قانون" سے فائدہ ہورہا ہے جس کے تحت کمپنیوں کو بڑی تعداد میں سامان شام لانے سے روکا گیا ہے اور اسی طرح وہ لبنان اور شام کے درمیان قیمتوں کے فرق سے بھی فائدہ اٹھارہے ہیں، خاص طور پر درآمدی کے وہ اشیا جو شامی صنعتوں میں نہیں ہیں اور اس کے برعکس شام کی مارکیٹ میں بنیادی مواد، جیسے ایندھن اور غیر ضروری طبی جیسے کہ کاسمیٹک سرجری کے لئے ضروری چیزیں اور انجیکشن کی کمی ہو رہی ہے۔

مشرقی لبنان میں سیکیورٹی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ سرحدیں اب ایک سے زیادہ مقامات پر کھلی ہوئی ہیں اور اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اسمگلنگ کے راستوں میں غیر آباد علاقے شامل ہیں اور غیر قانونی کراسنگ کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے، جن کی لمبائی 22 کلومیٹر ہے جو مشرق میں القاع شہر سے شروع ہو کر شمال میں غیر قانونی القصر سرحدی کراسنگ تک ہے۔

اس خطے کے شہری اداکاروں کا کہنا ہے کہ طویل سرحدوں کا احاطہ کرنے میں سرکاری لبنانی افواج کی نااہلی نے اسمگلنگ میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ مشرقی زنجیر پر متعدد کنٹرول رومز بھی ہیں جنہوں نے بڑے علاقوں میں سمگلنگ کی سرگرمیوں کو نقصان پہنچایا اور تین پرانے اسمگلنگ کراسنگز کو بند کر دیا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ان سڑکوں کی کڑی نگرانی لبنانی فوج کے کنٹرول رومز کے پھیلاؤ کی وجہ سے اب بھی کی جاتی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 13 محرم الحرام 1444ہجری -  11 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15962]  



مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
TT

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]