چین تائیوان کے ساتھ پرامن اتحاد چاہنے کے ساتھ طاقت کو آخری حربے کے طور پر مسترد بھی نہیں کرنا چاہتا ہے

تائیوان کی فوجی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے گزشتہ پیر کو تائیوان کی افواج کے ذریعہ کی جانے والی مشقوں کی نشر کردہ تصویر دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)
تائیوان کی فوجی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے گزشتہ پیر کو تائیوان کی افواج کے ذریعہ کی جانے والی مشقوں کی نشر کردہ تصویر دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)
TT

چین نے بدھ کے روز اس بات سے متنبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کی آزادی کے حامیوں کے لئے مقدمہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑے گا، لیکن اس نے جزیرے کے ساتھ پرامن اتحاد پر زور دیا ہے جبکہ طاقت کے استعمال کے آپشن کو آخری حربے کے طور پر مسترد بھی نہیں کیا ہے۔

بیجنگ کا یہ انتباہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائی پے کے دورے کے جواب میں جزیرے کے ارد گرد حالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پر چینی فوجی مشقوں کے بعد سامنے آیا ہے  اور اس بالمقابل تائیوان کی فوج نے بھی جزیرے پر حملے کو پسپا کرنے کے لئے اپنی تربیت کی ہے۔

چینی انتباہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے اس اعلان کے ساتھ ہوا ہے جس میں اس نے آبنائے تائیوان کی سمت میں باقاعدہ جنگی تیاریوں کے طور پر گشت کرنے کی بات کی ہے اور ساتھی ہی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پختہ دفاع کرنے کا بھی ذکر کیا ہے۔

چین کے سرکاری ادارے تائیوان افیئر آفس نے کل ایک وائٹ پیپر شائع کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کس طرح جزیرے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، خاص طور پر اقتصادی مراعات کے ذریعے یہ کام کیسے کیا جا سکے گا اور اس دستاویز میں کہا گیا ہے جسے تائیوانی حکومت کے لئے ایک پھیلا ہوا ہاتھ ہے ہم پرامن اتحاد کے حصول کے لئے ایک وسیع جگہ (تعاون کے لیے) بنانے کے لئے تیار ہیں، اور لیکن اس میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم علیحدگی پسندانہ کارروائیوں کے لئے کوئی بھی جگہ نہیں چھوڑیں گے جن کا مقصد تائیوان کی جھوٹی آزادی ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔(۔۔۔)

جمعرات 13 محرم الحرام 1444ہجری -  11 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15962]  

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]