خیالی ادب سعودی ڈراموں کے موضوعات میں شامل ہے

آیدا القصی اور وسمیہ رضا سیریز "ساحرات کی قیامت" کی ہیروئن
آیدا القصی اور وسمیہ رضا سیریز "ساحرات کی قیامت" کی ہیروئن
TT

خیالی ادب سعودی ڈراموں کے موضوعات میں شامل ہے

آیدا القصی اور وسمیہ رضا سیریز "ساحرات کی قیامت" کی ہیروئن
آیدا القصی اور وسمیہ رضا سیریز "ساحرات کی قیامت" کی ہیروئن
سعودی ڈرامے کے موضوعات کا رخ خیالی ادب کی طرف جا رہا ہے جیسے ناول نگار اسامہ المسلم نے اپنایا ہے جیسا کہ ان کا ناول "بساطین عربستان" ہے جسے "ساحرات کی قیامت" کے نام سے 10 حصوں کی سیریز میں تبدیل کیا گیا ہے۔

المسلم نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ ہماری ثقافت میں ایک خاص جادو ہے جسے ہم نے اب تک نہیں دکھایا ہے اور ہم نے ڈرامے کو گھروں کے اندر اور سماجی ماحول کی دیواروں کے درمیان محدود کر رکھا ہے اور سنباد، علاء الدین اور دیگر عرب افسانوں کی طرح آگے بڑھ کر نہیں پیش کیا ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ ہم دوسروں کے مقابلے میں اسے بیان کرنے کے زیادہ مستحق ہیں۔

ان کا ناول جو "ساحرات کی قیامت" کے نام سے ایک سیریز میں تبدیل ہوا ہے اس میں تقریباً 150 اہم اداکاروں کی شرکت کی ضرورت ہے اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریر اور اداکاری کے لحاظ سے یہ کام مکمل طور پر سعودی ہے اور یہ ایک بڑی تربیتی ورکشاپ کی طرح ہے۔

المسلم اسکرپٹ رائٹنگ اور ڈائیلاگ میں مہارت رکھتے ہیں اور انہوں نے اس تجربے میں داخل ہونے کو ہمیشہ ملتوی کیا ہے یہاں تک کہ انہیں ایک ایسی کمپنی کی تلاش تھی جو یہ سمجھتی ہو کہ فنتاسی کیا ہے اور اس کے پاس اس کام کو ہدایت دینے کی پیداواری صلاحیت ہو جس کا آغاز انہوں نے 2019 سے کیا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکرپٹ میں اکیلے ایک سال لگا، اور میں اسے مکمل کرنے کے لئے اس وقت ایک مشہور برطانوی مصنف کے ساتھ بیٹھا تھا۔(۔۔۔)

جمعرات 13 محرم الحرام 1444ہجری -  11 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15962]  

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]