"رینیسانس ڈیم" منصوبے میں ایتھوپیہ کا ایک نیا قدم

ادیس بابا "دوسری ٹربائن" چلا رہا ہے، مصر اور سوڈان کو بات چیت کی دعوت

وزیر اعظم آبی احمد نے مصر اور سوڈان کو مذاکرات جاری رکھنے کی دعوت دی اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک "توانائی پیدا کرنے کے لیے ڈیم بنا رہا ہے تاکہ وہ اپنے لوگوں کو اندھیروں سے نکال سکے" (ایتھوپیہ نیوز ایجنسی)

TT

"رینیسانس ڈیم" منصوبے میں ایتھوپیہ کا ایک نیا قدم

وزیر اعظم آبی احمد نے مصر اور سوڈان کو مذاکرات جاری رکھنے کی دعوت دی اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک "توانائی پیدا کرنے کے لیے ڈیم بنا رہا ہے تاکہ وہ اپنے لوگوں کو اندھیروں سے نکال سکے" (ایتھوپیہ نیوز ایجنسی)
وزیر اعظم آبی احمد نے مصر اور سوڈان کو مذاکرات جاری رکھنے کی دعوت دی اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک "توانائی پیدا کرنے کے لیے ڈیم بنا رہا ہے تاکہ وہ اپنے لوگوں کو اندھیروں سے نکال سکے" (ایتھوپیہ نیوز ایجنسی)

ایتھوپیہ نے "رینیسانس ڈیم" منصوبے میں ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے ڈیم کے "سیکنڈ ٹربائن" کو چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ وہ مصر اور سوڈان کے اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے لئے اسے 2011 سے دریائے نیل کی مرکزی معاون ندی پر بنا رہا ہے۔
یہ منصوبہ زیریں ممالک کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مزید بڑھاتا ہے، جبکہ مصری مبصرین نے اس اقدام کو "یکطرفہ" اور "2015 میں دستخط کیے گئے اعلامیے کے اصولوں کی خلاف ورزی" قرار دیا ہے۔ مصر اور سوڈان "ممکنہ نقصان" کے پیش نظر  کسی بھی "یکطرفہ اقدامات" سے پہلے، ڈیم کی بھرائی اور آپریشن کو منظم کرنے والے ایک پابند قانونی معاہدے کو مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایتھوپیہ کا اعلان جشن کے دوران سامنے آیا جس کے دوران وزیر اعظم آبی احمد نے مصر اور سوڈان سے مذاکرات جاری رکھنے کی دعوت دی اور نشاندہی کہ ان کا ملک "توانائی پیدا کرنے کے لیے ڈیم بنا رہا ہے تاکہ ملک اپنی عوام کو اندھیروں سے نکال سکے۔" (...)

جمعہ - 14 محرم 1444ہجری - 12 اگست 2022ء، شمارہ نمبر [15963]
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]