امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تہران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی وجہ سے ایرانی "پاسداران انقلاب" کی طرف سے ان کے قتل کی سازش کا اعلان کرنے میں تاخیر کی ہے۔
بولٹن نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا: "ایسا لگتا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے جاری مذاکرات کی وجہ سے اس سازش کا اعلان منجمد ہو گیا ہے۔ میرے خیال میں جوہری معاہدے پر واپسی کے لیے بائیڈن انتظامیہ کچھ بھی کرے گی اور بدقسمتی سے یہ وہی ہے جس کی مجھے طویل عرصے سے توقع تھی۔"
بولٹن نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایران سے "بھیک مانگنے" سے تعبیر کیا اور کہا کہ "یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں اس کے دوستوں اور اتحادیوں کے لیے ایک سنگین غلطی ہے۔" (...)
جمعہ - 14 محرم 1444ہجری - 12 اگست 2022ء، شمارہ نمبر [15963]