جائے وقوعہ پر موجود ایک ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر نے تصدیق کی ہے کہ 75 سالہ رشدی کی گردن میں بظاہر ایک شخص نے اس وقت چھرا گھونپ دیا جب وہ لیکچر دینے والے تھے اور ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے رشدی کو گھونسا مارا پھر اسے 10 سے 15 بار چھرا گھونپا اور عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ حملہ آور کو تھوڑی دیر بعد ہتھکڑیاں لگا دی گئی اور رشدی کی صحت کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا تاہم ایک ہیلی کاپٹر کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا اور انہیں اسپتال پہنچایا گیا۔
بعد ازاں کل نیویارک کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ رشدی زندہ ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ برطانوی مصنف کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ ان کی سرجری ہوئی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 15 محرم الحرام 1444ہجری - 13 اگست 2022ء شمارہ نمبر[15964]