عرب دنیا میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور ایران نے ریکارڈ کیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موسلادھار طوفانی بارشیں ہوئیں ہیں جس کے باعث ایک سے زائد مقامات میں سیلاب کا سلسلہ سامنے آیا ہے جبکہ خلیجی ممالک میں وقتاً فوقتاً بارش کا مشاہدہ کیا گیا ہے اس موسم گرما میں ان کی کثرت قابل ذکر رہی ہے۔
جولائی کے وسط میں یورپ کے بیشتر حصوں میں درجۂ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے اور برطانیہ میں گرمی کی بے مثال لہر کے باعث کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار یا منسوخ ہو گئیں ہیں اور فرانس میں 20 سے زیادہ موسمیاتی اسٹیشنوں نے اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے اور فرانس، اسپین، پرتگال، اٹلی اور یونان میں کئی علاقوں کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 16 محرم الحرام 1444ہجری - 14 اگست 2022ء شمارہ نمبر[15965]