سلمان رشدی "صحت یاب" اور ان کا حملہ آور "گرفتار"

ہادی مطر ہفتے کے روز مے ولی کی عدالت میں پیش ہوئے (اے پی)
ہادی مطر ہفتے کے روز مے ولی کی عدالت میں پیش ہوئے (اے پی)
TT

سلمان رشدی "صحت یاب" اور ان کا حملہ آور "گرفتار"

ہادی مطر ہفتے کے روز مے ولی کی عدالت میں پیش ہوئے (اے پی)
ہادی مطر ہفتے کے روز مے ولی کی عدالت میں پیش ہوئے (اے پی)

برطانوی مصنف سلمان رشدی، لبنانی نژاد امریکی نوجوان ہادی مطر کے ہاتھوں پیٹ اور گردن پر چاقو کے وار کھانے کے دو دن بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔
رشدی کے ایجنٹ اینڈریو ویلے نے ایک بیان میں کہا، مصنف مصنوعی سانس کے آلات پر انحصار نہیں کر رہے اور "وہ صحت یاب ہونا شروع ہوگئے ہیں،" انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے زخم خطرناک ہیں لیکن ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔" ویلے نے جمعہ کی شام "نیویارک ٹائمز" کو بتایا تھا کہ "سلمان غالباْ اپنی ایک آنکھ سے محروم ہو جائیں گے، ان کے بازو کے اعصاب کٹ چکے ہیں اور ان کے جگر پر وار کیا گیا ہے جس سے اسے نقصان پہنچا ہے۔" دوسری جانب رشدی کے بیٹے نے تصدیق کی کہ ان کا خاندان "انتہائی راحت" محسوس کر رہا ہے کہ انہوں نے چاقو کے وار کھانے کے بعد مصنوعی سانس کے آلات کو چھوڑ دیا ہے، انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی مصنف اپنی "ضدی حس مزاح" پر قائم ہیں جس سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ظفر رشدی نے "ٹویٹر" پر لکھا: "میرے والد اب بھی ہسپتال میں نازک حالت میں ہیں اور ان کی انتہائی اور مسلسل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔" (...)

پیر - 17 محرم 1444ہجری - 15 اگست 2022ء شمارہ نمبر (15966)
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]