پوتن امریکی تسلط کے خلاف اتحادیوں کو مسلح کرنے والے ہیں

پوتن اور شوئیگو کو کل ماسکو میں "آرمی 2022" فورم میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
پوتن اور شوئیگو کو کل ماسکو میں "آرمی 2022" فورم میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

پیر کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں روسی فوج کی کامیابیوں پر اپنے فخر کا اظہار کیا ہے اور "آرمی 2022" فورم کے افتتاح کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کے بہت سے اتحادی ہیں جو اس کے ساتھ خیالات میں مشترک ہیں اور تسلط پسند طاقت کے سامنے نہیں جھکنے والے نہیں ہیں اور یاد رہے کہ اس میں امریکہ کی قیادت میں مغرب کی طرف اشارہ ہے۔

پوتن نے میدان جنگ میں آزمائے گئے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے مختلف ماڈلز اتحادیوں اور شراکت داروں کو فراہم کرنے کے سلسلہ میں روس کی تیاری کی تصدیق کی ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوششوں اور نو نازی ازم، نسل پرستی اور روس سے نفرت کے مظاہر کا مضبوطی سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک متعلقہ سیاق وسباق میں ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشرقی یوکرین کے خارکوو علاقے میں اسٹریٹجک پیش رفت کی ہے جبکہ اس کی أفواج اس سے پہلے اُدی شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور ملک کے مشرق میں روسی فوجی نقل وحرکت کا احیاء اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ روسی فوج نے جنوبی اور وسطی علاقوں میں یوکرین کے جوابی حملوں کی شدت کو روکنے کے لئے ایک حکمت عملی اپنائی ہے، خاص طور پر کھیرسن اور زاپوروزے کی طرف اور ساتھ ہی علیحدگی پسند ڈونیٹسک اور لوگانسک کی طرف بھی کیا ہے اور دوسری جانب یوکرین کی فوج نے جنوب میں واقع شہر خرسون پر اپنے حملوں میں شدت لانے کا اعلان کیا ہے تاکہ اس شہر کے لئے روسی سپلائی روٹس کو منقطع کیا جا سکے جس پر گزشتہ مارچ سے روسی افواج کا کنٹرول ہے۔(۔۔۔)

منگل 18 محرم الحرام 1444ہجری -  16 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15967]  

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]