الصدر اور خزعلی کے درمیان ٹویٹس کی جنگ ہوئی شروع

گزشتہ ہفتہ کے دن بغداد میں گرین زون کی طرف مظاہرین کو کنکریٹ کی رکاوٹوں کو ہٹانے اور پل کو عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
گزشتہ ہفتہ کے دن بغداد میں گرین زون کی طرف مظاہرین کو کنکریٹ کی رکاوٹوں کو ہٹانے اور پل کو عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

گزشتہ روز صدر تحریک کے رہنما مقتدا الصدر نے قیس الخزعلی اور ان کے پارلیمانی بلاک "صادقون" کی قیادت میں "عصائب اہل الحق" پر شدید حملہ کیا ہے جنہیں "رہنماء کے وزیر" صالح محمد العراقی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

العراقی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ (کاذبون) بلاک ("صادقون" بلاک کی طرف اشارہ ہے جو عصائب سے وابستہ ہیں) اور اس کے ارد گرد رہنے والوں کا کہنا ہے کہ صدر تحریک پچھلی حکومتوں میں اپنی موجودگی کی ذمہ داری قبول کررہی ہے اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جواب ہاں ہے، ہم ذمہ داری اٹھا رہے ہیں اور ہم اس سے انکار نہیں کر رہے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے ہم سیاسی عمل میں تھے (علی بن یقطین کی طرح) لیکن اس نے آپ کے لئے کام نہیں کیا جیسا کہ آپ بدعنوانی پر قائم ودائم ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ میں اس کے بلاک کے سربراہ عدنان فیحان کے مطابق "عصائب" نے "وزیر الصدر" کے ٹویٹ کا اسی سختی سے جواب دیا ہے اور فیحان نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ (صادقون سچا وعدہ کرنے والے ہیں) اور اپنے عہد پر ثابت قدم ہیں اور ہم ان لوگوں کو جواب دے کر اپنے آپ کو زیادہ پریشان نہیں کریں گے جنہوں نے اپنا کسور مجھ پر پھینک کر کھسک گئے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں واضح کرنے کی ضرورت نہیں ہے؛ کیونکہ صاف اور چمکتا ہوا آفتاب ٹویٹس کے کوے سے غروب نہیں ہوتا ہے اور جیسا کہ لوگوں نے کہا ہے کہ جب آپ کو کسی مدمقابل کی طرف سے طعن وتشنیع ملے تو سمجھ لینا کہ آپ نے اسے تھکایا ہے اور تکلیف دی ہے۔(۔۔۔)

منگل 18 محرم الحرام 1444ہجری -  16 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15967]  

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]